وادی لیپا ، الحاق پاکستان ریلی،فیلڈ مارشل نے بھارتی مکاری کا بھرپور جواب دیا،شوکت جاوید میر

مظفرآباد؍وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل)ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف، لائن آف کنٹرول لیپہ ویلی سمیت دنیا بھر میں اہل کشمیر نے قرارد یوم الحاق پاکستان انتہائی عقیدت و احترام قومی جوش وخروش اور اس تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا جبکہ تک مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کے جبری قبضے سے آزادی کی نعمت حاصل نہیں کر لیتا آخری کشمیری کی آخری سانس تک مادر وطن پر قربانیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔

گزشتہ روز لائن آف کنٹرول وادء لیپہ کے مین بازار سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جسکی قیادت امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر، ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان،اسسٹنٹ کمشنر ارشد محمود ،کونسلرصدیق شیخ، تحصیلدار شریف اللہ ،شامی پیزادہ ،شوکت علی مغل صوبیدار عارف مغل خواجہ شاہد اقبال نمبردار یوسف سلیمان اعوان نے کی شرکاء ریلی کے پاکستان زندہ آباد، کشمیر بنے گا پاکستان، دل دل پاکستان ،جان جان پاکستان، افواج پاکستان زندہ آباد ،ہم پاکستانی ہے پاکستان ہمارا ہے، یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کی زینت خاکی وردی ہے۔

فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر زندہ آباد ،ہے حق ہمارا آزادی، ہم کیوں نہ مانگے آزادی، بھارتیو غاصبو چھوڑ دو کشمیر کو، یہ سال ہے سال آزادی ،جوانیاں لوٹائیں گے کشمیر آزاد کشمیر کروائیں گے جیسے فلک شگاف نعروں سے لیپہ ویلی کے کھیت کھلیان سبزہ زار کوہسار گونج اٹھے ۔۔

ریلی کی انفرادیت یہ ہے کہ تمام سیاسی مذہبی جماعتوں تاجر وکلاء طلباء سرکاری ملازمین سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جنھوں نے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پیارے پاکستان سے عقیدت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے مستقبل الحاق پاکستان کے ساتھ تجدید عہد وفا کیا ۔۔

یوم الحاق پاکستان کی بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا بھارتی بنیاد پرست جارحیت پسند قیادت نے اسکی سالمیت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے پر پہنچا دیا۔۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے ملک کیلئے روس کے گورباچوف کی پیروی کر کے بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس ملک کی اغوش میں درجنوں علیحدگی کی تحریکیں اپنے عروج پر ہوں اسکا وجود برقرار رکھنا دیوانے کا خواب اور مجذوب کی بڑھک کے سوا کچھ بھی نہیں چار دن کی جنگ کا انجام فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں افواج پاکستان نے چھ گھنٹوں میں چھ رافیل طیارے دفاعی تنصیبات ہوائی اڈے تباہ کر کے جیت لی۔۔

اب بھارت کے قائم رہنے کا واحد راستہ بھارتی عوام کے پاس ہے وہ جنگ کے بجائے قیام امن کیلئے نئی دہلی کا گھیراؤ کر کے آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے حکمرانوں کو بنگلہ دیش کی خالدہ ضیاء کی طرح ایوان اقتدار سے گھسیٹ کر فرار ہونے پر مجبور کر دیں۔

پاکستان انسانی حقوق کے احترام اور انسانی زندگیوں کا محافظ جبکہ بھارت کا شدت پسند چہرہ قابض ملک کے طور پر دنیا بھر میں آشکار ہو چکا ہے۔۔

شوکت جاوید میر نے کہا کہ پانچ اگست کو بھارت کے خلاف کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے آمرانہ فیصلوں کے خلاف یوم سیاہ اور چودہ اگست جشن آزادی پاکستان کے تاریخی دن پر ،،جگ جگ جیوے پاکستان ،،کے عنوان سے وادء لیپہ لائن آف کنٹرول پر سب سے لمبی ریلی نکالنے کا اعلان۔۔

شوکت جاوید میر نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی حماقتوں کو دہرایا تو پاک سرزمین بھارتی افواج قبرستان ثابت ہو گا پہلے تو اسکی مکروہ عزائم والی ناپاک فوج پاک فوج کا مقابلہ کرنے کی سکت ہی نہیں رکھتی نہ پاکستانی کشمیری عوام انکے ناپاک قدموں کی آہٹ اولیائے کرام صوفیائے عظام،شہداء اور غازیوں کی دھرتی پر برداشت کر سکتی ہے۔۔

سانحہ پہلگام اور چھ سات مئی کی رات کو فضائی خلاف ورزیوں مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے انسانوں کی خونریزی پر جنگی جرائم اور انصاف کی عالمی عدالتوں میں مقدمات درج کروانے جائیں ریلی کے اختتام پر شھدائے افواج پاکستان شھدائے کشمیر شھدائے دہشت گردی ملکی دفاع کشمیر کی آزادی کیلئے اجتماعی دست دعا بلند کئے گئے۔

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ایل سی پر پہنچ گئے ، مودی کو سخت پیغام جاری

Scroll to Top