کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کو بالآخر رہا کرنا پڑے گا کیونکہ وہ نہ صرف پاکستان کے عوام کی آواز ہیں بلکہ تحریک آزادی کشمیر کے سفیر بھی ہیں ۔
کوٹلی میں ورکرز کنونشن تحریک انصاف کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو برس سے جاری قید، ریاستی دباؤ اور ان کی اہلیہ بشر یٰ بی بی کی گرفتاری کے باوجود بانی پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ یہ قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ صرف اپنی ذات نہیں بلکہ ملک و ملت کیلئے کھڑے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیری قوم اپنی منزل پاکستان ایک نہ ایک دن حاصل کرکے رہیں گے، سردارعبدالقیوم نیازی
عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ پاکستان کو آج درپیش معاشی و سیاسی چیلنجز کا حل اس میں ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کی سطح پر آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے زور د ے کر کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ سیاسی انتقام کی پالیسی ترک کرے اور ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لے کر جائے ۔
اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بھی کارکنان عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے دعویٰ کیا کہ کوٹلی تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ ہے اور آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف بڑ ا سرپرائز دے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:LOCکے دونوں جانب بسنے والے کشمیری ایک جسم اور ایک جان ہیں : صدر بیرسٹر سلطان محمود
دوسری جانب تحریک انصاف سٹی کوٹلی کے رہنما سید ثقلین شاہ، خواجہ ظفر یاب سبحانی اور سبحانی راٹھورراٹھور کی قیادت میں شہر بھر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔