پولینڈ:برصغیر کے دو ممتاز جیولین تھروورز اور اولمپک میڈلسٹ، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک بار پھر میدان میں آمنے سامنے آنے کو تیار ہیں ۔
دونوں ایتھلیٹس اگلے ماہ پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔یہ مقابلہ پیرس اولمپکس 2024 کے بعد پہلی بار ہوگا جب دونوں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ایک ساتھ میدان میں اتریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہاکی اولمپئنز کا ایشیا کپ بھارت میں کرانے پر اعتراض
پیرس میں نیرج نے گولڈ جبکہ ارشد ندیم نے سلور میڈل جیتا تھا، اور اب 16 اگست 2025 کو ایک بار پھر ان کی ٹکر ہونے جا رہی ہے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے ۔
پاکستانی اسٹار ارشد ندیم پولینڈ کے بعد سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں 27 اگست کو ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں بھی شرکت کریں گے، جہاں ایک بار پھر ان کا نیرج چوپڑا سے آمنا سامنا متوقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ،پاکستان شاہینز کے18رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
تاہم، ارشد ندیم کو حالیہ دنوں میں پنڈلی میں معمولی کھنچاؤ کی شکایت رہی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں بھرپور ٹریننگ سے روک دیا ہے ۔
ان کی مکمل فٹنس ان مقابلوں میں شرکت کے لیے نہایت اہم ہوگی ۔ یہ مقابلے نہ صرف کھیلوں کے مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں گے بلکہ جنوبی ایشیا میں ایتھلیٹکس کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کپ :سکیورٹی خدشات،پاکستان کا ہاکی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار