بھمبر(سید شہاب عباس/کشمیر ڈیجیٹل)چیف جسٹس ہائیکورٹ آف آزادجموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت شاہین کا کہنا ہے کہ اللہ کوحاضر ناظرجان کرمیرٹ پرفیصلہ جات ہوں گے ،بار و بنچ کا تعلق مثالی رہے گا ، سائیلین کے کیسز کو جلد نمٹایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کے مقدمات کوفوری نمٹایاجائے ،جج اور وکیل دونوں کی اللہ کے حضور باز پرس ہوگی ۔ پولیس اور محکمہ مال اپنا کام ٹھیک کریں تو عدالتیں فوری فیصلہ کریں گی ۔ غلط رپورٹ دینے والا پٹواری نوکری سے برطرف ہوگا ۔
عدالت کے کسی کلرک کی اگر کوئی شکایت آئی تو وہ بھمبرمیں نوکری نہیں کرسکے گا ، کلرک سائیلین کو نقل دینے کے پابند ہیں جس کیلئے وہ باقاعدہ اچھی تنخواہ لیتے ہیں ، آزادکشمیر بھر میں عدالتی سٹاف نوٹ کرلے ۔ کلائنٹ سے چائے پانی پینے والا کلرک ، نقولات کے لیے چائے پانی پینے والے کلرک نوکری سے فارغ ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: قبر یاد رکھ کر فیصلے کرتا ہوں، کسی کے آگے جھکتا ہوں نہ کبھی جھکا ہوں، چیف جسٹس سردار لیاقت شاہین
کردار والا جج یا وکیل فوت بھی ہوجائے تو اسکانام زندہ رہے گا ۔15 دن میں ضلع بھمبر کے سیشن جج عدالتی عملے کی تعدادپرفارمنس کے حوالے سے رپورٹ دیں۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ آف آزادجموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت شاہین نے بھمبر جوڈیشل کمپلیکس کا سرپرائزوزٹ کیا ۔
معززجج صاحبان،وکلاء صاحبان نے خوش آمدید کہا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدادریس بھٹی نے جوڈیشل افسران،صدربارچوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ کے ہمراہ فاضل چیف جسٹس کو جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کروایا بریفنگ دی ،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خوائشات کا اظہارکیا ۔چیف جسٹس سردارلیاقت شاہین کی بطور جج خدمات پرسلام پیش کیا ۔
سردار لیاقت شاہین نے کہاکہ قابل محنتی وکلاء کی خدمات کوسلام پیش کرتاہوں ۔ راولاکوٹ کوٹلی میرپوربھمبر میں بھی چھٹیوںکے دوران درجنوں کیسز کی سماعت کی ۔ بھمبر میں وکلاء صاحبان کے جملہ مسائل حل کریں گے بھمبر میں ایڈیشنل سیشن جج دینے کے لیے حکومت کو تحریک کریں گے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ سابق چیف جسٹس کی خدمات کوبھی سراہتے ہیں ۔
بھمبر میں عدالت سول جج کاجلد افتتاح کریں گے جس کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کودعوت دیں گے عدالتی تعطیلات میں ڈسٹرکٹ سطح پرتمام اضلاع کی عدالتوں و وکلاء صاحبان سے ملاقاتیں کروں گا ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبرکے صدر حاجی چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ نے استقبالیہ کلمات میں معزز چیف جسٹس صاحب کو جملہ وکلاءکی طرف سے خوش آمدید کہا ۔
چیف جسٹس کو وکلاء کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ آج چونکہ چیف جسٹس کی اچانک آمد ہوئی ہے تو اس لحاظ سے بھرپور تیاری نہ ہوسکی ، آئندہ وکلاء کی دعوت پر جب معززچیف جسٹس تشریف لائیں گے تو انکا شانداراستقبال کیاجائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ سبکدوش، سردار لیاقت شاہین قائم مقام چیف جسٹس تعینات
اس سے قبل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے دفتر آمد پر سینئرقانون دان راجہ مظہراقبال خان ایڈووکیٹ ، چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ،و دیگر سینئروکلاء صاحبان نے خوش آمدیدکہا ۔ ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز ایس ایس پی چوہدری محمدامین و دیگر ضلعی افسران و میڈیا نمائندگان بھی ہمراہ تھے ۔
حافظ ماجد علی ایڈووکیٹ نے تلاوت کلام پاک جبکہ نعت رسول مقبول ؐ کی سعادت ایڈووکیٹ زین علی نے حاصل کی۔ ضلع قاضی نے اختتامی دعا کروائی۔ایڈووکیٹ حفیظ الرحمان نے بطور سٹیج سیکرٹری کےفرائض سرانجام دیئے ۔ تقریب میں صدر پریس کلب جمیل شفیع و دیگر احباب شریک ہوئے ۔