فیصل کریم کنڈی

قد آور شخصیات کی شمولیت سے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی : فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ  سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مسئلہ کشمیر کو بین الاقومی فورم  پر اجاگر کرنے میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی  دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز بن چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا۔

یہ تقریب سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ان کے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں منعقد کی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: مخالفین کی بھوکھلاہٹ بتارہی ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن سے قبل میدان مارچکی، سردار تنویرا لیاس

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان اور ان کے رفقاء کی شمولیت سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں مزید مضبوط  بن کر سامنے آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ کشمیر کی ترقی ، آزادی اور کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کا حصول اولین ترجیح ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مجاہداول سردارعبدالقیوم کی 10ویں برسی،مشن مکمل کرینگے،سردار عتیق،فاروق حیدر

ان کا کہنا تھا کہ قائد عوام ذوالفقارذولفقاد علی بھٹو شہید اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے ہر دور میں کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے ۔

کشمیری عوام کی پاکستان سے محبت ایک لازوال رشتہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ پیپلز پارٹی نے جب بھی اقتدار سنبھالا، کشمیر کے عوام کے حقوق کی بازیابی کے لئے عملی اقدامات کئے ۔

یہ بھی پڑھیں: اپ گریڈیشن کا وعدہ پورا نہ ہوا : اساتذہ کا پیر کے روز بڑے احتجاج کا اعلان

Scroll to Top