دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے۔

منتخب کردہ کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان اور حسن نواز شامل ہیں۔ اسکواڈ کا حصہ بننے والے دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد حارث، محمد نواز، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی۔

ٹیم کے ہمراہ کوچنگ اور انتظامی عملہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔ مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ، ایشلے نوفکی کو بولنگ کوچ، اور محمد حنیف ملک کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ اور گرانٹ لوڈن کو اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ تعینات کیا گیا ہے۔نوید اکرم چیمہ ٹیم کے منیجر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی نئی حکومت کا جھکاؤ چین و پاکستان کی طرف، انڈیا برہم

پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین کے مشیر عامر میر کے مطابق اس دورے کے لیے نائب کپتان مقرر نہیں کیا گیا کیونکہ دنیا میں یہ عہدہ اب رائج نہیں رہا۔

Scroll to Top