اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم : سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا مالی منافع

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 404 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ اس سے ایک روز قبل بھی مارکیٹ میں بہتری کا رجحان برقرار رہا تھا ، جہاں انڈیکس 342 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 130,686 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈاضافہ: پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری

مسلسل تیزی کے اس رجحان سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا مالی فائدہ ہو رہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان مستحکم ہو رہا ہے ، جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہے ۔ ان کے مطابق اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں مزید بہتری کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لیپہ کا سرخ چاول: ثقافت، نعمت اور پہچان کی زندہ علامت

Scroll to Top