مقدمات کی ناقص تفتیش،جھوٹی ایف آئی آرز پر ایکشن لیا جائے، چیف جسٹس ہائیکورٹ

مظفر آباد:چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد کشمیرجسٹس سردار لیاقت حسین نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران اور جھوٹی ایف آئی آرز درج کروانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد کشمیرسردار لیاقت حسین سے ان کے آفس چیمبر میں انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نےبدھ کے روزاہم ملاقات کی۔

ملاقات میں چیف جسٹس اور انسپکٹر جنرل پولیس نے آزاد کشمیر کی لوئر کورٹس میں زیر سماعت مقدمات کو یکسو کرنے کے سلسلہ میں ان مقدمات کے گواہان متعلقین وغیرہ کی بروقت دستیابی/ پیشگی کے اقدامات کیساتھ ساتھ ماہانہ بنیادوں پر پولیس رجوڈیشری کو آرڈینیشن میٹنگز کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمارے حقوق کا محافظ ، وکلاء مسئلہ کشمیر اجاگر کریں،چیف جسٹس آزادکشمیر

آزادکشمیرپولیس کے فیس بک پیج کے مطابق ملاقات میں سنگین مقدمات میں تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور باالخصوص قتل کے مقدمات میں مقدمہ کو حتمی یکسو کرنے سے قبل مقدمہ کا بذریعہ DSP/SDPO باریک بینی سے اطمینان پر بھی اتفاق کیا گیا جس سلسلہ میں علیحدہ ہدایت نامہ سر کلر جاری کیا جا ئیگا۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے مقدمات کی ناقص تفتیش کرنے والے تفتیشی آفیسران کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کے علاوہ جھوٹی FIR درج کروانے والے اشخاص کے خلاف رائج الوقت قانون کے تحت سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی تا کہ ایسے جھوٹے اشخاص کی حوصلہ شکنی ہو کر غیر ضروری اور جھوٹے مقدمات کی رجسٹریشن میں کمی لائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا ددورہ راولاکوٹ،ڈویژنل بار ایسوسی ایشن پونچھ بار روم کیلئے جگہ مختص

انسپکٹر جنرل پولیس نے چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کو زیر سماعت مقدمات کے بر وقت ڈسپوزل کے سلسلہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Scroll to Top