واد ی لیپا ،حکومتی نااہلی، فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں ناکارہ،عوام کا تشویش کا اظہار

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل ) وادی لیپہ میں ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ کی دونوں گاڑیاں گزشتہ دو ماہ سے خراب ہونے کے باعث سروس سے باہر ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں کسی بھی ہنگامی صورتِحال سے نمٹنے کی صلاحیت شدید متاثر ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان گاڑیوں کی خرابی کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، جس پر وادی لیپہ کی عوام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ جنگلاتی علاقے میں آگ لگنے یا کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری امداد ممکن نہیں، جو کہ ایک سنگین خطرہ ہے۔

عوام علاقہ نے حکومتِ آزاد کشمیر اور محکمہ ریسکیو 1122 سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مرمت یا متبادل گاڑیاں فراہم کی جائیں تاکہ انسانی جانوں اور قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ہم کچھ باتیں تسلیم نہ کرتے تو پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنے کیلئے تیار تھا، جے شنکر کا انکشاف

Scroll to Top