750 روپے کے انعامی بانڈ زکی قرعہ اندازی 15 جولائی 2025 کو ہوگی!

اسلام آباد: نیشنل سیونگز نے اعلان کیا ہے کہ 750 روپے مالیت کے انعامی/پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی رواں ماہ 15 جولائی 2025 بروز منگل نیشنل سیونگز سینٹر راولپنڈی میں کی جائے گی۔

انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں اور یہ ملک بھر میں عوام کے لیے ایک مقبول سرمایہ کاری کا ذریعہ ہیں۔

ان بانڈز کی مختلف مالیتیں دستیاب ہیں جن میں 100، 200، 750 اور 1500 روپے شامل ہیں، جبکہ پریمیم انعامی بانڈز 25,000 اور 40,000 روپے کے ہوتے ہیں۔

انعامی بانڈز کے ذریعے افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات جیتنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ بانڈز اسٹیٹ بینک کی بینکنگ سروسز کارپوریشن، نامزد کمرشل بینکوں اور نیشنل سیونگز مراکز سے قومی شناختی کارڈ کی نقل کے ساتھ خریدے اور کیش کرائے جا سکتے ہیں۔

750 روپے انعامی بانڈ قرعہ اندازی کی تفصیل:
تاریخ: 15 جولائی 2025 (منگل)
مقام: نیشنل سیونگز سینٹر، راولپنڈی

یہ بھی پڑھیں: سابق سیشن جج راجہ امتیاز توہین عدالت پر گرفتار:سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

Scroll to Top