پیٹر بورو( کشمیر ڈیجیٹل) پیٹر بورو پازیٹو کے زیر اہتمام سٹی سینٹر میں رنگا رنگ ایونٹ کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں بڑی تعداد میں مقامی شہری شریک ہیں۔
اس موقع پر لائیو میوزک، بچوں کے کھیل، فیس پینٹنگ اور مقامی و بین الاقوامی لذیذ کھانوں کے اسٹالز نے سب کو محظوظ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹر برا سٹی سنٹر میں تفریح، موسیقی اور ذائقوں سے بھرپور ایونٹ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ شہر بھر میں جاری ہفتہ بھر کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس کا مقصد مقامی کاروباروں کو فروغ دینا اور خاندانوں کیلئے مثبت اور محفوظ تفریح فراہم کرنا ہے۔
منتظمین نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کا مقصد پیٹربوروسٹی کے مسائل حل کرنا ہے، ایونٹ میںمسائل سےآگاہی حاصل کی جائیگی، کمیونٹیز کا ملاپ بھی ہوگا۔