نجم الحسن شنتو

سری لنکا سے بد ترین شکست : بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو کا بڑا اعلان

بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو نے قیادت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے ۔

یہ فیصلہ انہوں نے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد کیا، جس میں بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 78 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق نجم الحسن شنتو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیسٹ کپتانی میں بھی دلچسپی نہیں رکھتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری،یواے ای شریک میزبانی مقرر

بنگلہ دیش سے شکست کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ذاتی مفاد کے بجائے ٹیم کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تینوں فارمیٹس ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے مختلف کپتان مقرر کرنا ٹیم کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا ۔ مختلف قیادت کے ساتھ ہم آہنگی میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی سعودی عرب پر فتح

انہوں نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن ٹیم کی کارکردگی اور یکجہتی کو بہتر بنانے کیلئے یہ ضروری تھا ۔ نجم الحسن شنتو بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے کچھ فتوحات بھی حاصل کیں ، تاہم حالیہ ناکامیوں نے ان کے فیصلے پر اثر ڈالا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے نیا کپتان کس کو مقرر کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاور پلے کے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

Scroll to Top