پاک فوج کا وادی لیپہ کے نوجوانوں کو گرائونڈ کا تحفہ،کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی آغاز

وادی لیپہ: پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ کے عوام گراؤنڈ کا تحفہ ملنے کے بعد نوجوانوں نے گراؤنڈ کو آباد کر دیا۔

پاک فوج لیپہ گارڈز اور کشمیر ڈیجیٹل کے تعاون سے جشن بہاراں کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3 کا باقاعدہ آغاز بھی ہو گیا۔

افتتاحی تقریب میں عسکری قیادت، پاکستان کے مشہور یوٹیوبر زونیر (بیرا)، بلدیاتی نمائندگان،وکلاء ،صحافی برادری اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے زیراہتمام بی ایچ یو نوکوٹ میں فری میڈیکل کیمپ،سیکڑوں مریضوں کامعائنہ 

رواں برس جشن بہاراں کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3 میں ضلع جہلم ویلی بھر سے 20 ٹیم حصہ لے رہی ہیں۔

رواں برس اس ٹورنامنٹ کو آرگنائز کرنے میں وادی لیپہ کے نوجوانوں کے ساتھ پاک فوج لیپہ گارڈز اور کشمیر ڈیجیٹل نیوز نیٹ ورک کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

رنگا رنگ تقریب میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Scroll to Top