میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری چوہدری رخسار احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نا اہل وزیر چوہدری ارشد بھرتیوں کے نام پر رشوت لے رہا ہے اسے کوئی ہوش نہیں کہ بجلی کے کیا حالات ہیں
پورا محکمہ اوپر سے لیکر نیچے تک کرپشن زدہ ہے۔ کرپٹ وزیر برقیات ٹرانسفارمرز بیچنے کا کاروبار کر رہا ہے،اب تو ان کے حمایتی بھی چیخ رہے ہیں کہ سب مال بٹورنے پر لگے ہوئے ہیں ۔
چوہدری رخسار کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، کرپٹ وزراء کے خلاف بھرپور عوامی قوت کے ساتھ احتجاج کی کال دیں گے ۔ سیاسی انتقام کے تحت مسلم لیگ ن کے کارکنان کے بجلی کے کنکشن کاٹے جا رہے ہیں۔
چوہدری رخسار کا کہنا تھا کہ جنیال کی آبادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی سے آئے ان متاثرین کو 25 سال بعد بھی حقوقِ ملکیت نہیں دیے جا رہے انھیں جلد حقوق ملکیت دئیے جائیں بصورت دیگر ہم خود جنیال جا کر بیٹھیں گے اور انھیں انکے حقوق دلوائیں گے۔
چوہدری رخسار کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا کڑا احتساب ہوگا مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ہمیشہ پاکستان سے وابستگی نبھائی ہے اور آئندہ بھی نبھائے گی ۔ یہاں کے ایم ایل اے ہر انتخابی موسم میں نئی پارٹی میں شامل ہو جاتے ہیں
انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ کی حکومت نے نیو سٹی میں 20 کروڑ روپے گیس کے منصوبے کے لیے دیے مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود ایک خط بھی نہیں لکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب بھرتیاں میرپور سے باہر کے لوگوں کی ہو رہی ہیں بجلی کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے وزیربرقیات چوہدری ارشد اور یاسر سلطان مبینہ طور پر کرپشن میں لت پت ہیں ٹرانسفارمرز کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اگر کوئی شہری اپنا ٹرانسفارمر خریدنا چاہئے تو اس کے لئے بھی پہلے وزیربرقیات کے ہاں حاضری ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ شہری گرمی سے نڈھال ہو چکے ہیں وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ بجٹ 26 جون تک بھی ویب سائٹ پر کیوں دستیاب نہیں ہے؟ اور اگر 25 فیصد بجٹ لیپس ہو جائے تو آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کا کیا فائدہ ہوگا،
چوہدری مسعود خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپور میں مشیروں کی تعداد رکشوں سے زیادہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے اداروں میں سیاسی مداخلت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اس حکومت کا احتساب ہوگا کیونکہ صرف چند ماہ باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان سے وابستگی نبھائی ہے اور آئندہ بھی نبھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے ایم ایل اے ہر انتخابی سیزن میں نئی پارٹی میں شامل ہو جاتے ہیں
انہوں نے کہا کہ اس بار میاں نوازشریف نے آزادکشمیر ن لیگ میں لوٹوں کو شامل کرنے سے منع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی شاندار کارکردگی ہے اور وہ اسی بنیاد پر وہ آئندہ پاکستان کی وزیراعظم بنیں گی، نذیر انقلابی نے کہا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2016 سے 2021 تک 150 ٹرانسفارمر لگائے گئے، جبکہ آج اسلام گڑھ سمیت پورے آزادکشمیر میں بجلی کا نظام بدترین صورت حال اختیار کر چکا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں میرپور کی تمام نشستیں جیتے گی۔رہنماؤں نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،
میرپور کو اس کا جائز حصہ دیا جائے، اور محکمہ جات میں کرپشن اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے عوام کی آواز نہ سنی تو مسلم لیگ ن عوام کو ساتھ لے کر احتجاجی میدان میں نکلے گی
چوہدری رخسار نے مطالبہ کیا کہ کھڑی شریف کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، اور اہلیان میرپور کو اس کا جائز حصہ دیا جائے۔اس موقع پر چوہدری محمد سعید مسعود خالد سابق وزراء اور ضلعی صدر چوہدری جاوید قادر، سٹی صدر فاروق چوھان، سٹی سیکریٹری جنرل عزیز الرحمان جرال ایڈووکیٹ، اپوزیشن لیڈر کارپوریشن چوہدری محمد رزاق،کونسلرز میر فاروق، تصور منیر، چوہدری ناصر، چوہدری عابد حسین،چوہدری حنیف، چوہدری بشیر تاس،سابق چیئرمین افتخار خادم، چوہدری گوڈر، راجہ رشید، سید تعبیر شاہ، راجہ قیصر،حافظ یاسر بشیر، حافظ اختر،مرزا عادل، امجد صدیق،مرزا بشارت جرال، راجہ محمد علی، سمیت ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت فوری دور کی جائے، راجہ فاروق حیدر کا مطالبہ