ٹرمپ روز مؤقف بدلتے ہیں، ایران پر فوجی کارروائی اسٹریٹیجک تباہی ہوگی: فرانسیسی صدر کا انتباہ

پیرس :فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسی کو غیر یقینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ کا مؤقف روز بروز بدل رہا ہے۔

انہوں صدر میکرون نے خبردار کیا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے اگر فوجی طاقت کا استعمال کیا گیا تو یہ سب سے بڑی اسٹریٹیجک غلطی ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ صرف مذاکرات ہی مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا واحد راستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیے جانے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے، ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی امریکی حکمت عملی نتائج کے بجائے خطرات کو جنم دے سکتی ہے۔

Scroll to Top