ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا مطالبہ ایران کے جوہری پروگرام کے “حقیقی خاتمے” کا ہے نہ کہ کسی سیز فائر کا۔
سی بی ایس کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ اُنہوں نے کبھی سیز فائر کی بات نہیں کی بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران مکمل طور پر اپنا جوہری پروگرام ختم کرے، انھوں نے کہا کہ انہیں یہ توقع نہیں کہ اسرائیل اپنی کارروائیوں میں کمی لائے گااوراگلے دو دنوں میں آپ کو خود نظر آ جائے گا کیونکہ ابھی تک کسی بھی فریق نے اپنی کارروائیاں کم نہیں کی ہیں۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا کہ اگر خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنایا گیا تو امریکہ ایران پر “سخت حملہ” کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ،اسرائیلی شہریوں کے فونز پر ہنگامی پیغامات موصول!
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ’’اگر ایران نے کسی بھی شکل میں امریکہ پر حملہ کیا تو امریکی مسلح افواج ایسی مکمل طاقت اور زور سے حملہ کریں گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا۔‘‘