mir pur baar

صدر میر پور بار کا احسن اقدام، نادار افراد کو مفت قانونی مدد فراہم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

میر پور ( کشمیر ڈیجیٹل )صدر میر پور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محمود پلاکوی نے نادار افراد جو وکلاء کی فیس ادا نہیں کر سکتے انکے لیے فری لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ کمیٹی غریب اور پسماندہ کلائنٹس کو مفت قانونی مدد فراہم کرے گی ،فری قانونی معاونت کے لئے درج ذیل وکلاء پر مشتمل فری لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد فیاض ایڈووکیٹ کمیٹی کے چیئر مین ہونگے کمیٹی کے دیگر ممبران میں چوہدری گل بہار ایڈووکیٹ،چوہدری ساجد مسعود ایڈووکیٹ۔

یہ خبر بھی پڑھیں :میرپور بار کے انتخابات، محمود چوہدری صدر، گل بہار چوہدری نائب صدر، میاں عدنان سید جوائنٹ سیکرٹری مقرر

ابوالحسنات ایڈووکیٹ،چوہدری ربنواز ایڈووکیٹ،خاور ممتاز ایڈووکیٹ ،حافظ سجاد الحق ایڈووکیٹ،خاور شریف ایڈووکیٹ،راجہ معیز ناصر ایڈووکیٹ،عبداللہ یوسف ایڈووکیٹ ،چوہدر ی محمد احتشام الحق ایڈووکیٹ،راجہ شاکر محمود ایڈووکیٹ ،رمشا امجد ایڈووکیٹ،تیمور یونس ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔

کمیٹی نادرا افراد جو وکیلوں کی فیس دینے کی سکت نہیں رکھتے انہیں مفت قانونی مدد فراہم کرے گی،صدر ڈسٹرکٹ بار کے اس اقدام کو عوامی حلقوں کی طرف سے سراہا جارہا ہے۔

 

Scroll to Top