ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورتحال عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کا باعث بنی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :ایران کا بھرپور جوابی وار ، اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ
رپورٹ کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برینٹ آئل کی نئی قیمت اب 74.46 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ خام تیل کی قیمت میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جس کے بعد خام تیل کی نئی قیمت اب 73.15 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ شروع کر دی ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ کے ساتھ ساتھ کئی کمانڈروں اور سائنسدانوں کو بھی شہید کر دیا گیا ہے۔