اسلام آباد:ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں وسائل کے موثر استعمال اور طویل مدتی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔.
نائب وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :سیز فائر پر عملدر آمد کیا جارہا ہے، خلاف ورزی کی گئی تو ہمارا جواب سخت ہوگا،اسحاق ڈار
اجلاس میں ملک بھر میں پانی کے بڑے ذخائر اور ڈیموں کی تعمیر کو تیز کرنے کے معاملے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے وسائل کے موثر استعمال اور طویل مدتی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے سفارشات پیش کیں۔
ائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کو درپیش پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فعال منصوبہ بندی ضروری ہے
اسحاق ڈار نے اس سلسلے میں قومی سطح پر مربوط اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا،اجلاس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم، آبی وسائل، منصوبہ بندی، خزانہ، قانون و انصاف کے وفاقی وزراء، وزیر اعظم کے بین الصوبائی رابطہ اور وزیر اعظم کے دفتر کے مشیر، نائب وزیر اعظم کے دفتر کے معاون خصوصی، اقتصادی امور، آبی وسائل، کابینہ کے وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔