مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )عیدِ قربان کے موقع پر جہاں ہر کوئی خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں دارالحکومت مظفرآباد میں ہیلپ اینڈ نیڈ نامی فلاحی ادارہ اُن چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہا ہے جنہیں شاید کوئی یاد نہیں رکھتا۔
ہیلپ اینڈ نیڈ کے رضاکار، گلی گلی، بستی بستی، دروازے دروازے جا کر گوشت پہنچا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی گھر اس خوشی سے محروم نہ رہ جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :انسانیت کی خدمت مشن،سماجی کاموں میں حصہ لینے والا ہر شخص قابل فخر ہے، نثارہ عباسی
خواتین، بزرگ، بچے خوشی سے گوشت کے پیکٹ وصول کر رہے ہیں.ہم گھر گھر باعزت طریقے سے بچوں اور مستحق افراد کو گوشت دے کے آتے ہیں۔ابھی تک سینکڑوں گھروں میں گوشت دے چکے ہیں۔
انچارج ہیلپ اینڈ نیڈعثمان شاہ کا کہنا تھا ،ادارے کے تحت اب تک چھ سو سے زائد جانور ذبح کیے جا چکے ہیں، جن کا گوشت ہزاروں مستحق خاندانوں تک بلا تفریق پہنچایا گیا ۔
انہو ں نے کہا کہ ادارے کا عزم ہے کہ کو ئی بھی گوشت سے محروم نہ رہے،ہماری آرگنائزیشن صرف قربانی تک محدود نہیں ہم سال بھر یتیم بچوں اور بیواؤں سمیت مستحق افراد کی سپورٹ کرتے ہیں۔
ہیلپ اینڈ نیڈ کی یہ کاوش نہ صرف ایک فلاحی قدم ہے بلکہ ایک پیغام بھی کہ اگر ہم چاہیں، تو کسی کا دن بدل سکتے ہیں صرف نیت اور ہمت چاہیے۔