dawaan chughtai

فیلڈ مارشل کے ایل اوسی پر خطاب سے کشمیری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،دیوان چغتائی

جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل )وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعلی عسکری حکام کے ہمراہ جہلم ویلی لائن آف کنٹرول کے دورہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈمارشل عاصم منیر کے آخری مورچے پر خطاب سے کشمیری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے چپے چپے کا دفاع پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، معرکہ حق کے دوران جس طرح پاک فوج نے دشمن کو تاریخی شکست سے دو چار کیا اس کے فوراً بعد یہ بیان جاری کرنا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب ہے اس سے کشمیر کا مسئلہ فلش پوائنٹ بن چکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کے ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا،دیوان علی چغتائی

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے احسن طریقے سے سفارت کاری کی ہے دیوان علی چغتائی نے کہا کہ عید کے روز لائن آف کنٹرول پر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کی بات کرنے پر پوری کشمیری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے دشمن کو یہ واضع پیغام دیا ہے کہ اب کی بار اگر سول آبادی کو نشانہ بنایا تو آپریشن بنیان المرصوص سے چارگنا بڑا جواب دیا جائے گا۔

اس بیان سے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہیں یقین ہوگیا ہے کہ مسلح افواج پاکستان اپنے چپہ چپہ کی حفاظت کے لیے مکمل تیار اور چوکس ہیں۔

پاک فوج نے جس طرح معصوم بچوں اور نہتے کشمیریوں کے خون کا بدلہ لیا ہے اس سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار تھا وہ ا یل او سی پر کوئی ایڈونچر کرسکتا تھا لیکن فیلڈ مارشل کے حالیہ بیان نے دشمن کے ارادے میں خاک ملا د ئیے ہیں۔

Scroll to Top