SMAILE FOUNDATION

ملین سمائل فائونڈیشن کے زیر اہتمام150سے زائد بڑے جانور قربان کئے گئے

نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل )ملین سمائل فا ئونڈیشن کے زیر اہتمام لائن آف کنٹرول کے متاثرہ اور غرباء کے لیے عید الاضحی کے موقع پر 150 سے زائد بڑے جانوروں کی قربانی دی گئی۔

وادی نیلم کے 56دیہات کے 15ہزار سے زائد افراد کو بینیفشری کےطور پر شامل کیاگیا،عید الاضحی ہی کے موقع پر ملین سمائل فاونڈیشن کے زمہ داران کی نگرانی میں مقامی فوکل پرسن اور مقامی رضاکاران نے منظم طریقے سے سنت ابراہیمی کے پیش نظر زیرو کنٹرول آف لائن پر سینکڑوں گائے،بیل کی قربانیوں کا فریضہ سرانجام دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :قربانی کا گوشت ایک دو گھنٹے محفوظ رکھنے کے بعد پکائیں،ماہرین صحت

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ملین سمائل فائونڈیشن کے زیر اہتمام وادی نیلم کی 15یونین کونسلوں میں 56مقامات پر 150سے زائد بڑے جانوروں کی 15ہزار سے زائد بینی فشری جن میں لائن آف کنٹرول کے متاثرہ خاندانوں کے علاوہ مساکین،غربا،معذوران ،بیوہ ،نادار خاندانوں میں گوشت کی تقسیم احسن انداز میں کی گی۔

ملین سمائل فاونڈیشن نے مقامی سطح پر فوکل پرسن کی نگرانی میں کمیٹیاں قائم کررکھی تھیں جنہوں نے نماز عید کے فورا بعد جانوروں کی قربانی شروع کی اورمنظم انداز میں گوشت مستحقین تک پہنچایا۔

اے ڈی سید مبشر گیلانی،سردار اورنگزیب،پرنسپل آرمی پبلک سکول ساجدالزمان،فوکل پرسن ملین سمائل مشتاق بٹ،CRPبرڈ فاونڈیشن کامران سلہریا،حمیداللہ ،معلم محمد شریف سلہریا،عبدالرشید ڈار،چیئرمین اختر ڈار،عمائدین علاقہ آصف خان، مولانا نزیر کے علاوہ ہر یونین کونسل میں کثیر تعداد میں قربانیاں کی گئیں ۔

شہریوں نے ملین سمائل فاونڈیشن کے سی او زیشان حیدر،منیجنگ ڈائریکٹر راجہ دائودکی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

Scroll to Top