cricket match

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

 لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستا ن نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسری ٹی 20میں سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

،پاکستان نے 197رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ،پاکستان کے محمد حارث 107رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے

یہ خبر بھی پڑھیں :بنگلہ دیش: تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور پاک فوج کے حق میں ریلی،بھارتی الزامات مسترد

پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 3صفر سے جیت لی،لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

پاکستان نے ایک197 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا  ، محمد حارث نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت میں اپنا بھر پور حصہ ڈالا ۔

بنگلہ دیش کے  پرویز حسین 34 گیندوں پر 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تنزید حسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور توحید حریدوے نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Scroll to Top