swami

پاکستان کی فضائیہ نے ہمارے 5طیارے گرائے ، بی جے پی رہنما کا اعتراف

نئی دہلی۔بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیئن سوامی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کی تحقیقات کسی صورت ممکن نہیں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ   جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے

یہ خبربھی پڑھیں :رافیل طیاروں کی تباہی،بھارت کیساتھ براہ راست معلومات حاصل کرنے کیلئے رابطے میں ہیں، ترجمان فرانسیسی فوج

سبرامنیئن سوامی نے بھی تصدیق کی کہ چینی طیارے بہترین تھے جبکہ فرانسیسی طیارے اچھے نہیں تھے۔

میزبان نے بی جے پی لیڈر سوامی سے پوچھا کہ اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی سوال کیا تھا کہ ہمارے کتنے طیارے مار گرائے گئے ہیں۔

اس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، بی جے پی لیڈر سوامی نے امید ظاہر کی کہ مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو حقیقت سے آگاہ کریں گے ۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بی جے پی لیڈر سوامی نے بھی مودی اور امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے مودی حکومت کی ناکام حکمت عملی نے بھارت کو جنگی محاذ پر کمزور کر دیا ہے۔

Scroll to Top