مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) ابرار اعظم نے مئی میں ہندستان کی طرف سے کی گئی جارحیت میں ہنگامی حالات میں فعال اور عمدہ طریقے سےڈیوٹی نبھانے والے شہری دفاع کے رضاکاروں اور اہلکاروں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
تقسیم سرٹیفکیٹس کی تقریب بلدیہ ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن راجہ محمد ریاست نے کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس مہمان خصوصی تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :مظفر آباد،پاک فوج کے زیراہتمام پاک کشمیر فلڈ لائٹ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بلوچ کلب نے جیت لیا
تقریب سے این جی اوز کوآرڈینیشن کونسل ضلع کوٹلی کے صدر و ممبر ای سی ای کورٹ مبارک علی بسمل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع سردار تعظیم اختر خان ،سماجی رہنما میڈم زبیدہ اور پوسٹ وارڈن اظہر ملک نے بھی خطاب کیا اور شہری دفاع کی کارکردگی کو سراہا۔
ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ڈیفنس کے رضا کار وں نے پاکستان آرمی ،محکمہ صحت اور پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے اپنی خدمات کا لوہا منوایا۔
کوٹلی نکیال ،کھوئی رٹہ تتہ پانی دوارندی،بٹل ،ہجیرہ بھمبر سے ملحقہ کنٹرول لائن پر بھاتی جارحیت سے زخمی اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کی بروقت امداد کرتے ہوئے جانوں کی پروا کے بغیر اپنی خدمات پیش کیں جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
یہ خبر بھی پڑھیں :حالیہ 10 دنوں میں 9ہزار سے زائد افراد کو ٹریننگ دی گئی،ڈی جی شہری دفاع کیپٹن (ر)ابرار اعظم
انھو ں نے کہا کہ وزیرا عظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق محکمہ شہری دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔