وادی لیپہ: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر شاندار تقریب ،طلباء نے ٹیبلوز اور نغمے پیش کیے

وادی لیپہ میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر عزیز شہید آرمی پبلک سکول میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عسکری حکام، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپل، اساتذہ، طلباء، خواتین اور عمائدین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے مختلف ڈاکومنٹریز دکھائی گئیں جن میں خصوصاً پاک فضائیہ کی دشمن کے خلاف کارروائیوں اور جرأت مندانہ کارکردگی کو اجاگر کیا گیا۔ ان ویڈیوز میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی جھلکیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

مقررین نے تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولا کوٹ: وزیراعظم آزادکشمیر کا رات گئے ہنگامی دورہ، شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت

اس موقع پر طلباء نے ملی نغمے اور حب الوطنی سے بھرپور ٹیبلوز پیش کیے جنہیں حاضرین نے بھرپور سراہا اور داد دی۔

Scroll to Top