سماہنی( کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ زراعت آزاد کشمیر کی جانب سے مکئی کی بہترین فصل اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے اعلیٰ نسل کا بیج زراعت توسیع مراکز پر پہنچا دیا گیا ہے۔
سب ڈویژن سماہنی میں زراعت توسیع مرکز چوکڑی سماہنی، بنڈالہ، چوکی، پونا، کھمباہ زراعت مراکز میں مکئی کا بیج اسلام آباد گولڈ دستیاب ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔چکوٹھی میں زیتون کی شجرکاری: طلبہ اور اساتذہ کا فعال کردار، محکمہ زراعت کا تعاون حاصل
محکمہ زراعت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ زمیندار حضرات دفتری اوقات کار میں اپنے قریبی زرعی مراکز میں تشریف لا کر اعلیٰ نسل کا مکئی کا بیج حاصل کریں۔
زمیندار حضرات تمام مراکز پر موجود محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ سے فصل کی کاشت، نگہداشت، بیماریوں سے بچا ئو، کھاد ڈالنے، زیادہ پیداوار کے حصول سمیت مختلف مسائل سے نجات کے لئے معاونت و رہنمائی اور مفید مشورے لازمی حاصل کریں۔