MADICAL COLLAGE MUZFRABAD

آزاد کشمیرمیڈیکل کالج مظفرآباد کا ایک اور سنگِ میل،نرسنگ و مڈوائفری کالج کی منظوری

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کا ایک اور سنگِ میل ، نرسنگ و مڈوائفری کالج کی منظوری،آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نرسنگ و مڈوائفری کالج کے قیام کی باضابطہ منظوری حاصل کر لی ہے۔

میڈیکل کالج سے متصل عمارت کو باقاعدہ طور پر نرسنگ و مڈوائفری کالج کے لیے مختص کر دیا گیا ہے اور انشاء اللہ جون 2025 میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں پاکستان نرسنگ کونسل کا دورہ بھی جلد متوقع ہے، اس ادارے کی سب سے نمایاں بات یہ ہے کہ یہ شفاء انٹرنیشنل اور آغا خان یونیورسٹی کے بعد پاکستان کا تیسرا اور آزاد کشمیر کا پہلا ایسا نرسنگ و مڈوائفری کالج ہوگا جہاں نرسز کو میڈیکل کالج کی اعلیٰ تعلیم یافتہ پی ایچ ڈی فیکلٹی کی زیر نگرانی تعلیم دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزاد کشمیرمیڈیکل کالج مظفرآباد کی تاریخی کامیابی ،ملک بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

جس سے تعلیم کا معیار بے حد بہتر ہوگا، انہی پروفیسرز کی زیر نگرانی تعلیم حاصل کرنے والے ایم بی بی ایس طلباء نے دنیا بھر میں اپنا مقام بنایا ہے اور حالیہ امتحانات میں 96.26 فیصد کامیابی حاصل کر کے پاکستان بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

عوامی حلقوں کی جانب سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج کو دلی مبارکباد پیش کی گئی، انہوں نے پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انتہائی قلیل عرصے میں کئی سنگِ میل عبور کیے ۔

جن میں میڈیکل کالج کی نئی عمارت میں منتقلی، ہٹیاں بالا ہسپتال کو باقاعدہ تدریسی ہسپتال کا درجہ دلوانا، فیکلٹی کی کمی کو پورا کرنا، اور اب نرسنگ و مڈوائفری کالج کا قیام شامل ہے۔

Scroll to Top