DGISPR

ہماری خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو آئندہ بھی ایسا ہی بھرپور جواب دیا جائےگا،ڈ ی جی آئی ایس پی آر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر نےلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوئے۔

ہمارے دل اور ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،ہم ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خود مختاری حملہ کیا گیا تو آئندہ بھی ایسا ہی بھرپور جواب دیا جائےگا،پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج اپنی بہادر اور دلیر قوم کی شکر گزار ہیں جبکہ مسلح افواج کے ہر افسر، سپاہی، ایئر مین کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنی ہمت، پیشہ ورانہ مہارت سے میدان جنگ میں فتح ممکن بنائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا، پاک فوج

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم بالخصوص نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور بھرپور حمایت کے لیے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے مشکل ترین وقت میں ہمارے حوصلے بلند کیے ہیں۔

ہم پاکستان کے ان نوجوانوں کے بھی مقروض ہیں جو سائبر اور انفارمیشن لائن پر فرنٹ مین سپاہی بنے رہے ۔

ہم پاکستان کے متحرک اور بہادر میڈیا کے بھی شکر گزار ہیں جو آپریشن بنیان مرصوص میں ہندوستان کے پروپیگنڈے اور جنگی جنون کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم ان تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستانی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر وطن کے دفاع میں متحد ہو ئے اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔ مسلح افواج کی قائدانہ صلاحیتیں اور جرات مندانہ فیصلے وزیر اعظم پاکستان اور ان کی کابینہ کے فیصلوں کے سبب یہ سب ممکن ہوا۔

Scroll to Top