qasim majeeed

کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کی عظمتوں کو سلام پیش کر تا ہے،چوہدری قاسم مجید

میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤ سنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس نے اپنے پروفیشنل ازم کا لوہا منوایا ہے اور دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔

پوری دنیا نے پاکستان کی فوج کی جرتوں کو دیکھا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف حافظ سید عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کے حملے کا جس طرح جواب دیا ہے اس سے پاکستان کو فتح مبین حاصل ہوئی ہے۔.

ہمیں اپنی مسلح افواج کے ایک ایک سپاہی سے چیف آف آرمی تک فخرہے جنھوں نے ناقابل تسخیر دفاع کر کے پاکستان کا پرچم دنیا میں سربلند کر دیا ہے۔

کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کی عظمتوں کو سلام پیش کر تا ہے اور مسلح افواج پاکستان کی فتح پرپوری قوم کو مبارکباد پیش کر تا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فوج کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دشمن کی طرف سے شکست تسلیم کر نے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔سیالکوٹ: شہریوں کا پاک فوج کے جوانوں کا استقبال، ٹینکوں پر پھول نچھاور

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان نے ہمیشہ وطن کا دفاع کیا ہے کبھی کسی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی اور نہ ہی کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کی ہے لیکن بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف جو محاذ کھولا تھا اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اسی وجہ سے بھارت کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سنت رسولﷺ کے مطابق جو حملہ کر وایا ہے اس میں اللہ پاک کی غیبی مدد شامل تھی جس نے دشمن کو ہلنے کا موقع نہیں دیا اور 5گھنٹو ں سے زائد پاکستانی ڈراؤن دہلی کی فضاؤں میں اڑتے رہے اور بھارت کا تمام جنگی نظام جام کر کے رکھ دیا۔

انہوں نے پاک فوج کے اس کامیاب اپریشن کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصرت اور فتح مبین سے تعبیر کیا ہے اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے کہ مسلح افواج پاکستان کا کارنامہ دنیا کی ایک ایسی تاریخ بن گیا ہے جس کو دشمن ہزاروں سال اپنے بچوں کو ڈرا کر رکھے گا۔

 

Scroll to Top