Religious schools

آزادکشمیر کے دینی مدارس غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل ) پاک بھارت کشیدگی کے باعث آزادکشمیر کے دینی مدارس کی چھٹیوں میں توسیع ،مدارس اب مزید غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری ،حکومت نے مدارس کو پہلے 30 اپریل کو دس روز کیلئے بند کیا تھا۔

آزاد کشمیر حکومت نے   ایک ہزارسے زائد دینی مدارس کو قبل ازیں دس دن کیلئے بند کر دیا تھا ،حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بھارتی حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔گرمی کی شدت میں اضافہ ، آزادکشمیربھر کے دینی مدارس  10 دن کیلئے بند

قبل ازیں مدارس کو سیکورٹی خدشات پر بند کیا گیا تھا ، خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ بھارتی فورسز مدارس کو نشانہ بنا سکتی ہیں اور بعد میں انہیں عسکری تربیت گاہیں قرار دے سکتی ہیں۔

بھارت نے سات مئی کو یہ گھنائونا اقدام کیا ،اس سے پہلے یک اجلاس کے دوران متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیاکہ تھا مدارس کو دس دن کیلئے بند کیا جائے ۔

آزاد کشمیر کے صدر کے دفتر نے بھی مدارس کی بندش کو احتیاطی اقدام قرار دیا تھا ،اب مدارس کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ہے جسکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Scroll to Top