sdma

بھارتی جارحیت ،اب تک23شہادتیں، متعددزخمی، ایس ڈی ایم اے نے تفصیل جاری کردی

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ فائرنگ گولہ باری سے ہوئے نقصانات کی تفصیل جاری کردی ۔

گزشتہ رات کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک ایک بچی اور خاتون سمیت چھ افراد شہید تین بچوں اور نو خواتین سمیت انتیس افراد زخمی ،سات مئی کی بھارتی فائرنگ وگولہ باری کے نتیجے میں ایک بچے اور پانچ خواتین سمیت سترہ افراد شہید ہوئے۔

آٹھ بچوں اور سترہ خواتین سمیت51 افراد زخمی، اب تک جزوی طور پر  بارہ رہائشی مکانات سمیت ایک سو اکتالیس مکانات بھارتی گولہ باری سے تباہ ہوئے ۔

یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر چند دن قبل پاکستان کے کچھ شہروں پر میزائل حملے کئے تھے مظفر آباد کوٹلی اور دیگر علاقوں میں فائر کئے گئے میزائلوں سے شہادتیں ہوئیں، متعدد افراد زخمی ہوئے  –

یہ خبر بھی پڑھیں ۔وادی لیپہ: لبگراں گاؤں میں بھارتی فوج کی فائرنگ، رہائشی مکان اور اسکول کی عمارت کو نقصان

پاک فوج کی طرف سے دشمن کو بھر پور اوردندان شکن جواب دیا گیا تاہم بھارتی فوج روزانہ کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کرتی ہے ۔

پاک فوج کی طرف سے جوابی وار میں اب تک بھارت کوبھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم پاک فوج کی طرف سے دشمن کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا ہے

مکار دشمن کی طرف سے شہری آبادی پر فائرنگ کی جاتی ہے جس کے باعث کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے لوگوں کی شہادتیں ہوتی ہیں ۔

بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کنٹرول لائن کی آبادی کو شدید مشکلا ت کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔وادی لیپہ میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا دشمن کی چوکیوں پر مؤثر وار

گزشتہ رات بھی بھارت کی بزدل فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کھوئیرٹہ، باغ، راولاکوٹ، نکیال،بھمبر:لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر کی گئی بھارتی گولہ باری میں40دن کی بچی اسکی ماں سمیت5 افراد شہید اورخواتین سمیت13افراد زخمی ہو گئے۔

ضلع کوٹلی کے کھوئیرٹہ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے شدید گولہ باری کی گئی جس میں40دن کی معصوم بچی فاطمہ آصف ،اسکی ماں شمرہ آصف( عمر22سال) گائوں گوڑہ،راجہ شہپال ساکن بھروٹ گالہ اورعثمان خالد ساکن بنڈی شہید ہوئے۔

پاک فوج کی طرف سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور بھارتی فوج کی متعدد پوسٹیں  پاک فوج کے جوانوں نے اڑا کر رکھ دیں۔

Scroll to Top