کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا گیاہے

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود میں متعدد کمرشل روٹس ایک بار پھر بند کیے گئے تھے۔ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں سات فضائی راستے کمرشل طیاروں کے لیے بند کیے گئے، جب کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی معطل کر دی گئی۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر مختصر دورانیے کی بندش کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، تاہم آپریشنل اقدامات کے باعث چند پروازیں متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن تاحال عارضی طور پر معطل ہے۔

یاد رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے مبینہ بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا، جس کے تحت ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

Scroll to Top