بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد خوف کے سائے گہرے ہو گئے ہیں۔ بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر کے سامنے واقع سانگھڑ پوسٹ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاکستان آرمی دشمن کی پوسٹوں کو مسلسل بھاری نقصان پہنچا رہی ہے۔ اس سے قبل بھارتی فوج لیپہ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی سفید جھنڈا لہرا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانا شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر انداز میں جواب دے رہی ہے۔ پاکستان کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں بھارت شدید بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکا ہے۔




