سونے کی قیمتوں میں استحکام، خریداروں کے لیے خوشخبری!

آج مظفرآباد سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ مرکزی صرافہ یونین مظفرآباد کے مطابق، فی تولہ 24 قیراط سونا 3 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آج کے ریٹس کے مطابق 22 قیراط سونے کا فی تولہ ریٹ 3 لاکھ 48 ہزار 8 سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ86ہزار 40 روپے اور 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 99 ہزار 40 روپے میں دستیاب ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 3 ہزار 4 سو روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کی دیگر بڑی مارکیٹوں بشمول کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج کے دن فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 4 سو 50 روپے جبکہ 22 قیراط سونا 3 لاکھ 39 ہزار 6 سو 66 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 گرام والے نرخ بھی اسی نسبت سے 24 قیراط کے لیے 3 لاکھ 17 ہزار 6 سو 1 روپے اور 22 قیراط کے لیے 2 لاکھ 91 ہزار 1 سو 35 روپے رہے۔

عالمی مارکیٹ کی بات کریں تو وہاں بھی سونے کی قیمت میں ہلکی کمی دیکھی گئی۔ آج انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونا 3 ہزار 275 امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔

Scroll to Top