خورشید آباد، شیر پور میں پاک فوج کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاک فوج عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اسی سلسلے میں آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کی سب ڈویژن خورشید آباد کے علاقے شیرپور میں پاک آرمی کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس سے سینکڑوں مریض مستفید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق، کیمپ میں آنے والے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاک فوج کی جانب سے اس طرز کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ایک قابلِ ستائش اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے علاج کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر جانا پڑتا تھا جو ایک مشکل اور طویل سفر تھا، مگر اب مقامی سطح پر علاج اور ادویات دونوں کی سہولت دستیاب ہے۔

یک روزہ میڈیکل کیمپ کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد راجہ ایاز احمد نثار نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کمانڈنگ آفیسر کرنل اسد خان نیازی، ڈاکٹر اکرام (سنک)، پاک آرمی کے دیگر افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور ویلج ڈیفنس کمیٹیا  (VDC) کے ارکان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا دشمن کی چوکیوں پر مؤثر وار

کیمپ کے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد نے مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور میڈیکل کیمپ سے متعلق ان کے تاثرات بھی معلوم کیے۔ علاوہ ازیں، VDC کے ارکان اور دیگر حاضرین سے موجودہ ملکی حالات میں عوامی ذمہ داریوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر باہر سے آئے ہوئے ڈاکٹرز اور پاک آرمی کی مقامی یونٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دور دراز علاقے میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے مفت ادویات کی تقسیم بھی یقینی بنائی۔

Scroll to Top