commisinor mirpur

موبائل کمپنیاں ایک ماہ میں انٹرنیٹ سروسز کا معیار بہتر بنائیں ، کمشنر میرپور

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے ڈویژن میرپور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک کی خرابی، فون اور انٹرنیٹ سروسز کی سست روی کے تدارک کے لیے 15 دنوں میں موبائل کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ مسلسل تیسری میٹنگ کر کے ہدایات دے دیں کہ ڈویژن میرپور میں پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والی موبائل کمپنیاں ایک ماہ کے اندر اندر فون اور انٹرنیٹ سروسز کے معیار کو طے شدہ ضابطہ اور معاہدہ کے مطابق صارفین کو باہم پہنچائیں۔

عوام الناس کی طرف سے تینوں اضلاع اور تحصیل مقامات پر عوامی شکایات درج کروانے کے ٹیلی فون نمبر دیئے جائیں گے جہاں شہری موبائل فون کے متعلق اپنی شکایات درج کروا سکیں گے جن کا ریکارڈ باقاعدہ رجسٹرڈ کیاجائے گا۔

عوام کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کی معیاری اور دیر پا سروسز کی فراہمی سے متعلقہ کمپنیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے اس پورا کرنے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

اس موقع پر چیز یو فون ٹیلی نار زونگ کمپنیوں کےسلام آبادسے اور فرنچائز کے انچارجز نے اپنے اپنے نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی اور یقین دھانی کروائی کہ جو ہدایات دی گئی ہیں ان کو جلد پورا کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفر آباد میں ناقص انٹرنیٹ سروسز پر ڈپٹی کمشنر نےپی ٹی اے حکام سے رپورٹ طلب کر لی

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں قائم تمام موبائلز فون آپریٹرز کی اولین ترجیح ہے کہ صارفین کو بہتر سے بہتر سروسز فراہم ہوں تاہم ڈویژن میرپور میں موبائل آپریٹرز کو بعض مشکلات کا سامنا ہے جن کی نشاندھی کی گئی ہے ان جگہوں پر نئے ٹاور لگائے جائیں گے جبکہ پرانے ٹاورز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران ٹاورز پر تین چار گھنٹے کا بیک اپ بھی موجود ہے۔ کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے جملہ موبائل کمپنیوں کے نمائندگان کو ہدایات دیں کہ وہ میرپور ڈویژن میں پنجاب اوراسلام آباد طرز کی موبائل کالز اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کریں،ایک ماہ کے اندر اندر ناقص سروسز کی تکنیکی خرابیاں دور کروائیں اپنے اپنے نیٹ ورک کی رینج اورکوریج کو بڑھائیں تاکہ عوام الناس کی شکایات دور ہوسکیں ۔

Scroll to Top