لائن آف کنٹرول کے قریب ایک نئی روایت نے جنم لیا ہے جہاں بڑی اسکرین لگا کر پرلی جانب بھارتی فوج کو سنانے کے لیے قومی و ملی ترانے بڑے جوش و خروش سے بجائے جا رہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد نہ صرف اپنی صفوں میں جوش و ولولہ پیدا کرنا ہے بلکہ مخالف جانب بھی ایک واضح پیغام دینا ہے۔ماضی میں بھی مختلف مواقع پرسرحدوں پر نغمے اور قومی ترانے بجا کر ولولہ انگیز فضا پیدا کی جاتی رہی ہے۔
لائن آف کنٹرول کے قریب گونجتے قومی نغمے، حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت دے رہے ہیں اور فضا میں ایک نیا ولولہ اور عزم نمایاں طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔