لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل ) بھارت جارحیت سے باز نہ آیا لیپہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی ، پاک فوج کی طرف سے بھر پوراور بہترین جواب دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام واقعہ کا جھوٹ بے نقاب ہونے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے ، پاکستان پر الزامات کے ساتھ ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے
گزشتہ روز بھی چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ جواب دے کر دشمن کی گنیں خاموش کرادی تھیں ۔
آج پھر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی ، پاک نے بھر پور جواب دے کر دشمن کے دانت کھٹے کردئیے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، پاکستان کا بھارت کو ہرسطح پرمنہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ
پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت آئے روز جارحیت کرنے کے درپے ہے گزشتہ روز دریائے جہلم میں پانی چھوڑ کر دشمن نے آبی جارحیت کی ۔
پاکستان کی طرف سے بھارت کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کا بھی کہا گیا ہے جبکہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی طرف سے واضح پیغام دیا گیا کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا لیپہ سیکٹر میں بھی دشمن کو پاک فوج کے بہادر جوانوں کی طرف سے بہترین جواب دیا گیا ہے ۔