سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ،فی تولہ سونا 3 لاکھ 82 ہزار روپے تک پہنچ گیا!

مظفرآباد(22 اپریل 2025): سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی صرافہ یونین مظفرآباد کے مطابق آج فی تولہ 24 قیراط خالص سونے کی قیمت 3 لاکھ82 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 70ہزار100روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔اور10 گرام سونے کی بات کی جائے تو 24 قیراط سونا 3 لاکھ 27ہزار505روپے اور 22 قیراط سونا 3لاکھ17ہزار 300روپے میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی مستحکم رہی، اور فی تولہ چاندی 3 ہزار400روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ادھرپاکستان کے مختلف بڑے شہروں میں صرافہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 60 ہزار200روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، حیدرآباد، سیالکوٹ، سکھر، گلگت، سکردو، گوجرانوالہ، مظفرآباد، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، قصور، اٹک، ڈیرہ غازی خان، چنیوٹ، جھنگ، حافظ آباد، جہلم، خانیوال اور چکوال سمیت ملک کے تمام اہم شہروں میں سونے کا یہی نرخ مقرر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top