گُچھی (Mushroom) ایک ایسی نایاب جڑی بوٹی ہے جس کی قیمت سونے سے بھی زیادہ ہے اور فوائد کے لحاظ سے یہ ہر قسم کی انگریزی ادویات کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔ یہ قیمتی جڑی آزاد کشمیر کے ضلع نیلم، حویلی، سماہنی اور لیپہ ویلی سمیت ان تمام اونچےعلاقوں میں پائی جاتی ہے جو سطح سمندر سے 7 ہزار سےاوپر کی بلندی پر واقع ہیں۔
گُچھی خاص طور پر اس وقت پیدا ہوتی ہے جب برفباری کے بعد زمین میں نمی پیدا ہوتی ہے۔ آزاد کشمیر میں اس قیمتی جڑی بوٹی کی نکاسی کے لیے حکومت باقاعدہ ٹینڈر جاری کرتی ہے۔ چونکہ اس کی پیداوار بہت کم ہوتی ہے لیکن مانگ زیادہ ہے، اس لیے یہ دنیا بھر میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے۔
آزاد کشمیر میں ایسی کئی قیمتی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں جو یہاں اگتی ہیں اور بیرونِ ملک بھیجی جاتی ہیں۔ گُچھی بھی انہی میں سے ایک ہے، جسے ایک نایاب مشروم سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں اور یہ مختلف ادویات میں استعمال کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کشمیر پر دوٹوک مؤقف پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا زبردست خراجِ تحسین
یہ قیمتی جڑی بلوچستان، گلگت بلتستان اور دیگر پہاڑی بلند مقامات پر بھی پیدا ہوتی ہے۔ ہندکو زبان میں اسے “گُچھی” کہا جاتا ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں نوسہری، نوسدہ، پنجکوٹ اور ان سے اوپر کے جنگلات، خصوصاً وادیِ نیلم میں یہ مشروم کثیر تعداد میں پائی جاتی ہے۔