KASHMIR COMMETI MEETING

کشمیر کمیٹی کے میرپور میں ہونے والے اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے

میرپور( کشمیر ڈیجیٹل )چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون کی سربراہی میں میرپور میں ہونی والی کشمیر کمیٹی کے اجلاس کے تمام تر انتظامات احسن طریقے سے مکمل ہوچکے ہیں۔

شیڈول کے مطابق جملہ پروگرامز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس حوالے سے کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین خود پروگرامز کی نگرانی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ بے بنیاد خبریں پھلائی جارہی ہیں جو آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان لازوال رشتوں میں خلیج ڈالنے کی ناکام کوشش کا حصہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون سے ترکیہ سفیر نذیر اوغلو کی ملاقات، عالمی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا میرپور میں منعقد ہونے وا لے اجلاس کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کے کامیابی کے لئے حکمت عملی،کشمیری عوام کے اہم مسائل کے حل اور موقف کو قومی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔

پارلیمانی کشمیر کمیٹی کاریاست جموں و کشمیر کی سرزمین پر اجلاس کے انعقاد کوآزاد جموں و کشمیر بھر کے لوگ تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

Scroll to Top