talal

آج سےکسی غیرقانونی شخص کو کرایہ پر مکان دکان دینے والا خود ذمہ دار ہوگا،حکومت پاکستان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

.اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ 30 اپریل کے بعد وہ بغیر ویزا کے پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان نے ایک اور فیصلہ کیا ہے، جو تمام صوبوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ آج کے دن سے اگر کوئی شخص کسی غیر قانونی فرد کو کرائے پر کوئی جگہ، دکان یا مکان دے گا تو وہ خود بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ جس کے پاس قانونی دستاویزات ہوں، چاہے وہ کسی بھی ملک سے ہو، اُسی کو ملازمت دی جا سکتی ہے۔

ہوٹل میں کرائے پر قیام، کوئی کاروبار، دکان یا مکان، کسی قسم کی ملازمت، یا منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے متعلق معاملات صرف اُسی فرد کے ساتھ کیے جا سکتے ہیں جس کے پاس قانونی دستاویزات ہوں۔ پاکستانی شہری صرف ایسے افراد کے ساتھ کام کر سکتے ہیں جن کے پاس درست قانونی کاغذات موجود ہوں۔

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں

Scroll to Top