آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی مضبوط قوت کے طور پر ابھرے گی، مبشر منیر اعوان

مظفرآباد : پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر مبشر منیر اعوان نےکشمیر ڈیجیٹل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی میں صرف “تاجر” حضرات نہیں تھے، جب عوام کے بنیادی حقوق کی بات کی گئی تو ہر سیاسی جماعت سے وابستہ کارکنوں نے انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی اپنا واضح موقف عوام کے سامنے رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ عوام کے حقوق کی جب بات ہو، تو بندہ جس پارٹی سے بھی ہو، چاہے پاکستان پیپلز پارٹی ہو یا مسلم لیگ ن یا دیگر جماعتوں سے ہو، عوامی ایکشن میں سب جماعتوں کے لوگ تھے۔ سول کمیونٹی کے لوگ بھی تھے۔ پارٹیاں کسی طرح بھی ریاست مخالف نہیں ہو سکتیں۔ ایسا بالکل نہیں ہے کہ انہوں نے سیاست کو لپیٹ دیاہےحکومت نے قدم اٹھایا ہےتو مسائل حل ہوئے ہیں، ورنہ آج پتہ نہیں کیا حالات ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاں، یہ بات ضرور ہے کہ ہر بندہ سوچتا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے نکلے۔ اس میں ریاست مخالف کوئی بات نہیں ہوتی بس کوئی غلط پیغام ریاستی حدود سے باہر نہیں جانا چاہیے۔

مبشر منیر اعوان نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے سے 10 ہزار سے زائد ووٹ لیے۔ تحفظات یہاں اٹھتے رہتے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے، لیکن پارٹی اپنا واضح مؤقف نہیں دیتی کہ انوار حکومت میں اس کا کیا کردار ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات سامنے رکھتے ہیں لیکن یہ سب پارٹی قیادت نے واضح کرنا ہے، لوگ شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہیں کہ ایم ایل ایز کی حکومت ہے یا پارٹی الائنس کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا: “میرے حلقے میں پیپلز پارٹی کے منحرف رشید صاحب ایم ایل اے ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے لڑے لیکن اب وہ پارٹی سے الگ ہو کر حکومت کا حصہ ہیں۔ تو ہم تو ویسے بھی اپوزیشن میں ہیں۔ ایم ایل اے سمجھ لیں کہ اپنے حلقے کا وزیر اعظم ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی ایک مضبوط قوت کے طور پر اٹھے گی۔

Scroll to Top