پی ایس ایل،کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو 4وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کنگز نے آخری اوور میں 235 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز کے لیے کپتان محمد رضوان اور ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 55 رنز کی شراکت داری کی لیکن ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد عثمان خان بھی 19 رنز بنا کر پویلین واپس آگئے۔رضوان 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اس ایڈیشن کی اپنی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

محمد رضوان نے یہ اننگز 63 گیندوں میں پانچ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے کھیلی۔کیوی آل راؤنڈر مائیکل بریسویل نے 17 گیندوں میں 44 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ کامران غلام نے 36 رنز بنائے،ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے،کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پی ایس ایل 10 دوسرا میچ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 136رنز پر ڈھیر کردیا

ملتان سلطانز کے 235 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کراچی کنگز نے اپنی پہلی چار وکٹیں 79 رنز پر گنوائیں لیکن جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 142 رنز کی شراکت قائم کی، جیمز ونس 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز کا ہدف حاصل کیا اور ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

خوشدل شاہ 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔. ملتان سلطانز کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Scroll to Top