آزادکشمیر،گرلز کالجز میں مردلیکچرارز، پروفیسر زکی تعیناتی، تبادلوں پر پابندی عائد

مظفر آباد:محکمہ ہائر ایجوکیشن آزادکشمیر نے عدالتی فیصلہ کے پیش نظر گرلزکالجز میں مرد لیکچرارز، پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور بوائز کالجز میںخاتون لیکچرارز، پروفیسرز ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے تبالوں ، تعیناتیوں پرپابندی کی ہدایت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن آزادکشمیر کی طرف سے جاری یادداشت کے مطابق گرلزکالجز میں مرد لیکچرارز، پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور بوائز کالجز میںخاتون لیکچرارز، پروفیسرز ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے تبادلوں اور تعیناتی کی تجویز مرتب نہیں کی جائیگی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق ایسی کسی تجویز کو زیر غور نہیں لایا جائیگا،افسران کو جاری انتباہ میں کہا گیا ہے جو بھی افسر خلاف ورزی کامرتکب ہوا س کیخلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ جملہ تجاویز تبادلہ مکمل جوازیت کیساتھ مرتب کی جائیں اور تبالے ہم پلہ اسامیوں کے مابین ہی عمل میں لائے جائیں۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر بہت سے گرلز کالجز میں مرد اور بوائز کالجز میں خواتین اساتذہ تعینات ہیں جس کیخلاف عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم نسواں نیلم کی بادشاہی ، 4 ماہ سے سکول بند، طلباء وطالبات تعلیم سے محروم

Scroll to Top