سیاسی جماعتوں کے پاس عوامی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں، فرحت علی میر

ریٹائرڈ بیوروکریٹ فرحت علی میر کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک کے نتیجے میں سامنے آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی واضح روڈ میپ نہیں تھا جس کی وجہ سے موجودہ صورتحال پیدا ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے نتیجے میں جو چیلنجز حکومت کے سامنے آئے کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس ان سے نمٹنے کے لیے کوئی روڈ میپ یا ہوم ورک تھا ہی نہیں دوسری جانب جب  لوگوں کے مسائل ہوں گے تو ان کا حق ہے کہ وہ اپنے مسائل کے لیے آواز اٹھائیں عوامی نمائندوں نے عوام  کے مسائل کی اونر شپ نہیں لی اور  نہ  ہی مسائل کے حل کے لیے پالیسیاں  بنائیں اور قانون سازی کی جو ان کا کام ہے۔ اگر اسمبلی کے اندر مؤثر پالیسیوں کی تشکیل کی جاتی تو شاید آج یہ صورتحال نہ ہوتی جو ہمیں دیکھنے کو مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے یہ جو چوک ہوئی ہے اس کی وجہ سے عوام کو ایک الگ شناخت کے ساتھ جڑنے کا موقع ملا تاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا سکیں۔

Scroll to Top