لیورپول اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے نور زمان کی شاندار فتح

لیورپول: پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار نور زمان نے لیورپول کلب اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق15 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والےلیورپول اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں نور زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کے روری اسٹیورٹ کو شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی نے بغیر کوئی گیم گنوائے 9-11، 10-12 اور 8-11 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

یہ سنسنی خیز مقابلہ 44 منٹ تک جاری رہا جس میں نور زمان نے اپنی مہارت اور برتری کا لوہا منوایا۔

 

Scroll to Top