میرپور ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں 29 مارچ 2025 کو بوقت تقریباً 9 بجے رات شہر کے مختلف سیکٹرز اور مضافات سے روٹین سے زیادہ مریض لائے گئے۔

مریض مختلف حادثات میں زخمی ہوئے جن میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والے تھے۔ اطلاع ملتے ہی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز موقع پر پہنچ گئے اور تمام مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سروسز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز ، نرسنگ آفیسرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ،OT سٹاف اور دیگر عملہ کو بہترین سروسز فراہم کرنے پر حوصلہ افزائی بھی کی بلخصوص ڈاکٹر اسامہ اور ڈیوٹی پر موجود وارڈ ماسٹر وسیم اقبال کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا جنہوں نے تمام مریضوں کو بہتر انداز میں مینج کرنے اہم کردار ادا کیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔وزیرصحت آزادکشمیر نثارانصرابدالی کا ہسپتالوں میں ادویات کی فہرست آویزاں کرنے کا حکم

انہوں نےعوام سے اپیل کی ہے کہ دوران ڈرائیونگ رولز اینڈ ریگولیشن کو لازمی فالو کریں باالخصوص اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل ہر گز نہ دیں جو نہ صرف اپنے لئے بلکہ روڈ پر چلنے والے دیگر شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم دیا اور عید کی تعطیلات کے دوران ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین سروسز فراہم کی جا سکیں ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفر آباد،ایمز ہسپتال زبوں حالی کا شکار، مریضوں کو کینولا بھی میسر نہیں

 

Scroll to Top