مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سید غلام محی الدین گیلانی کی عید کے موقع زائد کرایہ وصولیوں اور ٹکٹ نہ جاری کرنے والے اڈاہ مالکان کے خلاف کارروائی۔ مظفرآباد تا اٹھمقام ٹیوٹا ہائی ایس اڈا ٹکٹ جاری نہ کرنے پرسیل۔
تفصیلات کے مطابق اے سی مظفر آباد سید غلام محی الدین نے مسافروں سے زائد کرایہ لینے والے اڈا مالکان کیخلاف کارروائی کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔ڈپٹی کمشنر مدثرفاروق کا دورہ کوہالہ چیک پوسٹ ، زائدکرایہ وصول کرنیوالوں کو دھرلیا
عید الفطر کے موقع پر شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر اڈا سیل کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر مظفرآبادنے مسافروں کو موقع پر زائد کرایہ واپس بھی کروایا ۔
مظفرآباد تا اٹھمقام ٹیوٹا ہائی ایس اڈا ٹکٹ جاری نہ کرنے پرسیل کیا گیا ،متعدد کو وارننگ اور کئی مسافروں کو موقع پر زائد کرایہ واپس کروایا ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مظفرآباد تا چناری چکوٹھی ،چکار،لیپہ،ڈنہ کچیلی ،کومی کوٹ پرا نا لاری اڈاہ کا وزٹ کیا جبکہ نیو لاری اڈاہ میں مظفرآباد سے راولپنڈی ،کیل ،شاردہ ،اٹھمقام کارروائی کی جبکہ موقع پہ ٹکٹ جاری نہ کرنے پر اٹھمقام اڈا سیل کر دیا۔